صبورعلی

شوٹنگ کے دوران صبورعلی کے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(گلف آن لائن) اداکارہ صبور علی نے اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے ایک اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئے ڈرامہ سیریل نیہر کے ایک سین کی عکس بندی کے دوران پیش آنے واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ شوٹنگ کے دوران آرٹسٹ کو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور دلہن کے روپ میں آگ کے انتہائی قریب کھڑی ہیں اور سامنے رکھی ایل ای ڈی میں آگ بھڑک رہی ہے جو اسٹنٹ کے دوران گر جاتی ہے اور اس سے ان کے لہنگے کو آگ بھی لگ سکتی تھی۔

صبور نے کیپشن میں لکھا، زیادہ ترلوگ سوچتے ہیں کہ ہم سجتے سنورتے ہیں اور خوبصورت نظرآتے ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ڈرامے کے اس منظرکی عکسبندی سے متعلق صبورنے واضح کیا کہ ایسے مناظراکثر وبیشتررونما ہوتے رہتے ہیں، یہ شعبہ صرف گلیمرنہیں بلکہ بطور ایک اداکار بہت زیادہ محنت اور خطرناک اسٹنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔اداکارہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ان کے بیشمار مداحوں نے ان کی محنت اور کام کی لگن کو سراہتے ہوئے اداکارہ کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں