سمندری تنازع

لبنانی وزیراعظم اورصدرامریکی ایلچی سے اسرائیل سے سمندری تنازع پربات چیت کے لیے متفق ہوگئے

بیروت (گلف آن لائن)لبنان کے نگران وزیراعظم اور صدر نے اسرائیل کے ساتھ جنوب میں سمندری سرحد کی حدبندی پر مذاکرات جاری رکھنے کے لیے امریکی ایلچی آموس ہوشسٹین کو بیروت مدعو کرنے پراتفاق کرلیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی صدرمیشیل عون نے ایک بیان میں اسرائیل کو خبردار کیا کہ لندن میں قائم اینرجیان کے زیرانتظام قدرتی گیس کے ذخیرے سے پیداوارشروع کرنے کے لیے جہاز کی آمد کے بعد متنازع علاقے میں کوئی بھی سرگرمی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے مترادف ہوگی۔دوسری جانب اسرائیل کا کہنا تھا کہ زیربحث علاقہ اس کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر واقع ہے نہ کہ متنازع پانیوں میں۔

لیکن لبنانی صدارت نے کہا کہ عون نے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی سے اسرائیل کے ساتھ متنازع سمندری علاقے میں جہاز کے داخلے پر تبادلہ خیال کیا اور آرمی کمانڈ سے کہا کہ وہ انھیں اس معاملے سے متعلق درست اور سرکاری اعداد و شمار فراہم کرے۔صدرعون نے کہا کہ جنوبی سمندری سرحد کی وضاحت کے لیے مذاکرات جاری ہیں اورمتنازع علاقے میں کوئی بھی کارروائی یا سرگرمی اشتعال انگیزی اور جارحانہ کارروائی سمجھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں