مسرت چیمہ

ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ‘ مسرت جمشید

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، عمران خان نے ثابت کیا ہے ان کیلئے اقتدار کی بجائے ملک کی حقیقی آزادی ، خود مختاری اورحمیت زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام کے اندر چوروں اور لٹیروں کے خلاف پکنے والا لاوا ہی انقلاب کا سبب بنے گا، عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدار ہونا انقلاب کی بنیاد ہے ،عوام نے غلامی کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا سوا ستیا ناس کرنے کیلئے آصف زرداری اور مریم صفدر کا اتحاد ہے، چچا کے وزیر اعظم اورکزن کے وزیر اعلی پنجاب بننے پر مریم صفدر کی بے چینی واضح ہے ، وہ مسلم لیگ(ن) میں اپنے گروپ کو مضبوط کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک پہنچانے کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی اور کرپٹ ٹولے کو ان کی اصل جگہ پر پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں