پرئمیر چوائس ڈویلپر

زمین ڈا ٹ کام اور پرئمیر چوائس ڈویلپر کی جانب سے ریور کورٹ یارڈ ٹاور ۲ اور ریور ہلز ۵ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے سب سے معروف پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام نے اسلا م آباد میں پرئمیر چوائس ڈویلپر کے ہمراہ ریور کورٹ یارڈ ٹاور ۲ اور ریور ہلز ۵ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔بہریہ ٹاؤن فیز ۷ میں بننے والے ریور کورٹ یارڈ ۲ میں سروسڈ اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پرمننٹ ریزیڈنسی کی سہولت موجود ہوگی۔ جبکہ ایک، دو اور تین بیڈ اپارٹمنٹس پر مشتمل ریور ہلز ۵ ڈی ایچ اے فیز ۱ کے سیکٹر ایف میں تعمیر کیا جاۓ گا۔
سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش، ڈائریکٹر سیلز خرم حسین اور پرئمیر چوائس ڈویلپر کی کے سی ای او عمران ضیا ء سمیت دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔
تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر نارتھ حسن دانش نے کہا کہ آج ہم صرف اس منصوبے کا ہی نہیں بلکہ پرئمیر چوائس ڈویلپر کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کا سنگ بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ مستقبل میں مزید منافع بخش منصوبے بھی سامنے آئیں گے۔

ڈائریکٹر سیلز خرم حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سالانہ ایک ملین رہائش گاہوں کی ضرورت ہوتی ہے ،ہم عوام الناس کی طلب کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سی ای او پرئمیر چوائس ڈویلپر عمران ضیا ء نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سب سے قابل اعتماد نام ہے اور ہمیں اس ادارے کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں