مریم نواز

مریم نواز کے ”کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے ” نعرے کی سوشل میڈیا پر پذیرائی

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے ”کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے ”کے نئے نعرے کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔گزشتہ دنوں مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر مسلم لیگ (ن)کی ٹیم کی میزبانی میں براہِ راست عوام سے بات چیت کی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن)نے پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش مشکل حالات سے باہر نکالے گی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں نیا نعرہ بلند کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ہمارا ساتھ دینا، ہم اللہ کے فضل سے کر چکے، ”کر کے دکھایا ہے اور کر کے دکھائیں گے”۔مریم نواز نے نیا نعرہ ”کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے ”متعدد بار دہرایا اور اپنی انسٹا گرام ٹیم سے بھی یہی نعرہ دہرانے کا کہا۔مریم نواز کے اس نئے نعرے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔مریم نواز کی جانب سے یہ نیا نعرہ بعد ازاں اپنی دیگر ٹوئٹس میں بھی استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں