لاہور ہائیکورٹ

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات پر عدالتوں کو فیصلے نہیں دینے چاہئیں،ہم ایسے معاملات میں کچھ نہیں کر سکتے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہر میں 12 ،12گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،لیسکو چیف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے،عدالت ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں