جاوید میانداد

جاوید میانداد کی رمیز راجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت

کراچی( گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو عہدہ چھوڑنے کا نہیں کہنا چاہیے، اگر وہ درست سمت میں جارہے ہیں تو ہٹانے کی ضرورت نہیں،کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، دنیا بھر میں ریٹائرڈ کرکٹرز بورڈ کو چلا رہے ہیںشان مسعود کو اچھی کارکردگی کے باوجود موقع نہ دینا ناانصافی ہے،اگر سرفراز احمد اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے تو وہ ریٹائر کیوں ہو؟۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ رمیز راجہ کو عہدہ چھوڑنے کا نہیں کہنا چاہیے، اگر وہ درست سمت میں جارہے ہیں تو ان کو ہٹانے کی ضرورت نہیں،کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، دنیا بھر میں ریٹائرڈ کرکٹرز بورڈ کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے میری کوئی ناراضگی نہیں ہے، میں نے ان کو ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بند کرنے سے روکاتھا۔

انہوں نے میری بات نہ مانی، اس وقت سے میرا عمران سے کوئی رابطہ نہیں، اگر میں ان کے ساتھ ہوتا تو معاملات یہاں تک نہ پہنچتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ سے کھلاڑیوں کا روزگار چلتا ہے، اداروں کی ٹیموں سے پاکستان ٹیم کو لاتعداد کھلاڑی ملے، ارباب اختیار سے اب بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ اداروں کو کھیلوں کی ٹیموں بنانے کا کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود کا معاملہ میڈیا کو سامنے لانا چاہیے، اچھی کارکردگی کے باوجود انہیں موقع نہ دینا ناانصافی ہے،اوپنر کو پاکستان ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، اگر سرفراز احمد اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے تو وہ ریٹائر کیوں ہو؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں