مریم نواز

لوڈشیڈنگ کہاں کہاں ہورہی ہے؟ مریم نواز کا عوام سے سوال

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوام سے سوال پوچھ لیا۔سوشل میڈیا پر مریم نواز نے لکھا کہ بتائو کہاں کہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟۔مریم نواز کے سوال پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کیا۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر نے لوگوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایت متعلقہ وزارت کو بھجوا دی۔مریم نواز کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات کو انفرادی طور پر نمٹانا شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں