وفاقی حکومت

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آں لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر علی الصبح بریفنگ دی گئی ۔وزارت توانائی کے حکام نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعدادوشمار حاصل کئے ۔وزیراعظم نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہے، عوام کی مشکلات کو کم ہونا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں