عامر لیاقت حسین

معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

کراچی (نمائندہ خصوصی) معروف مذہبی اسکالراور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔ اطلاعات کے مطابق عامرلیاقت حسین اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

وہ کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں رہائش پزیر تھے۔ انہیں فوری طور پرکراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ عامرلیاقت انتقال کرچکے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ اطلاع پرعامرلیاقت کے گھرمیں داخل ہوئے تو اندر ایک ڈرائیورموجود تھا جبکہ جنریٹربھی چل رہا تھا۔عامرلیاقت اپنے بسترپرتھے لیکن ہوش و حواس میں نہیں تھے۔

ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتقال کی تصدیق کی گئی۔ عامر لیاقت سال 2002 سے سال 2008 کے درمیان رکن قومی اسمبلی رہے تاہم 2018 کے انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں