بابر اعظم

بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی،ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، نئی ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری پوزیشن پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں