اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیٹف اور نیب ترامیم سے متعلق گزشتہ حکومت نے خود ہی ہمیں پیشکش کی اور مذاکرات کیلئے بلایا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بعد میں ہماری ہی تجاویز کو میڈیا میں ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں الگ سے بلایا اور کہا کہ آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں تاہم پاگل عمران خان نہیں مان رہا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔