آئمہ بیگ

انگلش گانوں کا انتخاب ،آئمہ بیگ لندن کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

کراچی (گلف آن لائن) پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ لندن میں اپنے پہلے کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر آئمہ بیگ کے لندن کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں گلوکارہ کو کانسرٹ میں ایک انگلش گانا چیپ تھرلز گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔آئمہ بیگ کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکارہ کے لندن کانسرٹ میں پرفارمنس کے لیے اپنے گانے چھوڑ کر انگلش گانوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ سارے گانے کا خانہ خراب کردیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ انگلش گانے آپ کے جیسے گلوکاروں کیلئے نہیں ہیں۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آئمہ بیگ نے بہت مشکل کنسرٹ میں پرفارم کرنے کیلئے مشکل گانے کا انتخاب کیا اور صحیح سے گایا بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں