ایران کی مذمت

مشکوک جوہری سرگرمیوں پرعالمی ادارے کی ایران کی مذمت

ویانا/تہران(گلف آن لائن)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے بورڈ آف گورنرزنے زایران کے جوہری رویے کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق35 رکنی کونسل نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد کی منظوری دے دی جس میں ایران کی جانب سے تین نامعلوم مقامات پر یورینیم کے آثار کی موجودگی کی وضاحت نہ کرنے پر ایران کی مذمت کی گئی۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف مذمتی قرارداد کے حق میں 30 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ روس اور چین نے اس کی مخالفت کی اور تین ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ آئی اے ای اے کونسل کی قرارداد کے پیچھے کھڑے ہونے والے ممالک اس کے نتائج کے ذمہ دار ہیں۔زادہ نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا میں سب سے شفاف اور پرامن ایٹمی پروگرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں