متعارف

یوفون 4G صارفین کو بااختیار بنانے کیلئے یوپاور 250 کی سہولت متعارف کرادی گئی

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے پاکستان کا نمبر 1 وائس و ڈیٹا نیٹ ورک کا اعزاز حاصل کرنے والا ادارہ، یوفون 4Gنے ‘یوپاور 250’ کے نام سے اپنی نئی منفرد آفر متعارف کرادی ہے۔ یوپاور کا مقصد صارفین کواپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق وائس اور ڈیٹا بنڈلز کے انتخاب کا اختیاردینا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کی اس منفرد آفر کا بنیادی پیغام ‘اپنی مرضی چلا’ ہے جس کے ذریعے صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل، یوپاور میں 30 روپے، 60 روپے اور 100 روپے کے تین بنڈل پیکیجز موجود ہیں۔ان مالیت کے پیکج میں چار مختلف آپشنز موجود تھے جن میں آل ان ون بنڈلز، انٹرنیٹ بنڈلز اور آل نیٹ ورک کالنگ بنڈلز شامل ہیں۔ حالیہ متعارف کردہ یوپاور 250 بنڈل کی مالیت 250 روپے ہے جس میں صارفین کو پہلے سے زیادہ ٹیلی کام خدمات کے استعمال کی کئی سہولیات پیش کی گئی ہیں۔ یوفون 4Gکے صارفین اپنے ہینڈ سیٹس میں *1234# ڈائل کرکے یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکے علاوہ، یوفون کے قریب ترین ریٹیلر پر جاکر یا اپنے پسندیدہ ڈیجیٹل چینل کے ذریعے بھی یہ آفر حاصل کی جاسکتی ہے۔ یوپاور صارفین کو اپنے لیے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے تاکہ وہ اپنی کنکٹویٹی کی ضروریات اور استعمال کی سمجھ بوجھ کو بروئے کار لاکر اپنے لیے بہترین بنڈلز کا انتخاب کرسکیں۔ صارفین کے انتخاب کو ترجیح دے کر یوفون نے اپنے اس دیرینہ عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صارفین کو اس کی نظر میں ہمیشہ مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں