خواجہ آصف

سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے، وزیر دفاع

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف کی موت کی خبروں اور پھر اہلِ خانہ کی وضاحت کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللّٰہ ان کو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں