کیوی کپتان

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کروناٹیسٹ مثبت آگیا ،انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ سے باہر

نوٹنگھم(گلف آن لائن):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن کا کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے وہ قرنطینہ مدت پوری کریں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل رات کو کووڈ۔ 19ٹیسٹ کی روپورٹ مثبت آنے کے بعد ناٹنگھم ٹیسٹ سے محروم ہو گئے ہیں ۔

گیری سٹیڈ نے کہا کہ کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ہمیش ردرفورڈ کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہیڈ کوچ گیری نے کہاکہ یہ کین ولیمسن کے اتنے اہم میچ کے موقع پر دستبردار ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیش اس دورے میں پہلے ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ تھے اور وائٹالٹی ٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹر شائر فاکس کیلئے کھیل رہے تھے گیری سٹیڈ نے کہا کہ کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آنے پر کین ولیمسن اب پانچ دن کی تنہائی کا دورانیہ شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں