پرویزالٰہی

بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار ن لیگ کے رویے پر ہے، چوہدری پرویز الہی

لاہور(گلف آں لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار ن لیگ کے رویے پر ہے، ان کے اجلاس میں گڑ بڑ ہوگی یا نہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے ، ن لیگ کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہی نہیں تو اس نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے ، اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پنجاب کو پولیس ریاست بنادیا گیا ہے۔ پنجاب کو حمزہ نہیں بلکہ پولیس چلا رہی ہے ،

حمزہ شبہاز شریف کو کہتا ہوں کہ کوئی شرم ،کوئی حیا ہوتی ہے ۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے کوئی اختلافات نہیں ہے مسلم لیگ ق برقرار ہے اور سب ٹھیک ہے ، اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے ، اجلاس میں ایک اپوزیشن لیڈر اور دوڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی ہوسکتے ہیں اس پر راجہ بشارت نے کہا کہ اجلاس کا فیصلہ عمران خان کریں گے آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہوجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں