مسرت جمشید چیمہ

حکومتی جبر ، بربریت سے تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کے حوصلوں کوتقویت ملی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین خصوصاًخواتین کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کے اندراج سے ثابت ہو تاہے کہ جعلی حکومت کی سانسیں اکھڑ ی ہوئی ہیں،جعلی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ،مریم صفدر اور وزیر انتشار کی ایماء پر جس طرح جبر اور بربریت کے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ہیں اس سے تحریک انصاف سے وابستہ ہر شخص کے حوصلوں کومزید تقویت ملی ہے ،لوٹ مارایسوسی ایشن کیلئے ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور ان کا ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے گا۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے عوام کو ریلیف ملنے کی تو کوئی امید نہیں البتہ تکلیف ضرور ملے گی ، آنے والے دنوںمیں بجلی ،پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوںمیں اضافے کی صورت میں منی بجٹ کا آغاز ہو نے جارہا ہے ، وفاقی بجٹ پر عملدرآمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب زندہ درگور ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے حوالے سے حتمی اعدادوشمار میں تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے انہیں دھندلا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے اس کی بد نیتی ظاہر ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں