صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دتہ خیل، شمالی وزیرستان میں سپاہی شاہزیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دتہ خیل، شمالی وزیرستان میں سپاہی شاہزیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہزیب امتیاز نے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں جام شہادت نوش کیا۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے شاہزیب امتیاز کو اس عظیم قربانی پر خراج تحسین اور شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، دہشت گری کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں