قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کی مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید مذمت

اسلام آباد(گلف آن لائن)مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نام نہاد سرچ آپریشنز اور جھوٹے مقابلوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہندوتوا کے نظرییکی صورت میں ہندو انتہا پسندی کے خطرناک راستے پر چل رہا ہے انہوںنے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی ہندو انتہا پسندی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہوں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں