توانائی کی تلاش

چین نے گہرے سمندر میں توانائی کی تلاش بارے دو عالمی ریکارڈ قائم کر لیے

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)نیشنل پٹرولیم کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ چینی ساختہ ملٹی فنکشنل ماڈیولر “سی بیڈ ٹرینچر ” نے بنگلہ دیش میں پہلی آف شور پائپ لائن منصوبے کے تحت 100 کلومیٹر سے زیادہ لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا جس نے بحری زمینی سمت سے چلنے والی” ڈرلنگ کراسنگ” اور “چینل کے پیچھے گہری سمندری خندق” میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈائریکشنل بورنگ یا ڈرلنگ وہ عمل ہے جسے تیل نکالنے والی کمپنیاں زیر زمین تیل کے ذخائر تک رسائی کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ سمندری تہہ کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریباً 7,300 سے 11,000 میٹر ہے۔

عام طور پر دبی ہوئی آف شور پائپ لائنوں کی گہرائی 1.5 سے 3 میٹر ہوتی ہے، جو سمندری تہہ سے 5 میٹر نیچے تک پہنچ جاتی ہے، یہ پہلے ہی ایک انتہائی مشکل کام ہےتاہم چینی ساختہ ملٹی پلس ہائی پاور ایکسلریٹر، “شین لونگ-3” کی بدولت سمندری راستوں سے گزرنے کے لیے 146 کلومیٹر طویل آف شور پائپ لائن کی گہرائی 11 میٹر تک پہنچ گئی۔

شین لونگ – 3دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا،لائنیر انڈکشن ایکسلریٹر اور چین کی فلیش ریڈیوگرافی ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔ نیا منصوبہ بنگلہ دیش کو 100,000 ٹن سے زیادہ والے آئل ٹینکرز سے تیل اتارنے میں مدد کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں