پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں مزید چار کشمیری نو جوان کی شہادت کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مزید چار کشمیری نو جوان کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت زور بازو مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کیلئے فوس کا استعمال کررہا ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم کو ہو این قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ انسانیت سوز واقعات پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقع پر مذمت کرتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارت زور بازو مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لئے فوس کا استعمال کررہا ہے ۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دبا کر انکے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سے اب تک 621 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے ،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری ان واقعات کی توجہ عالمی برادری سے کراتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم کو ہو این قراردادوں کے مطابق حل کرائے

اپنا تبصرہ بھیجیں