کیپٹن (ر ) محمد صفدر

کیپٹن (ر ) محمد صفدر کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کیسوں کی سماعت نو جولائی تک ملتوی

راولپنڈی (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر ) محمد صفدر کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کیسوں کی سماعت نو جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔

پیر کو کیپٹن (ر ) محمد صفدر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ملزم کیپٹن (ر )صفدر کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249ـA کے تحت بریت کی درخواست دائر کی گئی ، بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کردئیے جس کے بعد سماعت نو جولائی تک ملتوی تک ملتوی کر دی۔کیپٹن (ر) صفدر نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھ پر چار سال پہلے ملک بھرمیں کیسز بنائے گئے تھے،حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں مجھ پر تین تھانوں کی حدود میں کیسز بنائے گئے،میں تو ملک بھر میں عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے ہر جگہ جاتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں