حسن مرتضی

بجٹ بحران کے پروڈیوسرز کو بھاری آئینی قیمت چکانا پڑیگی’حسن مرتضی

لاہور(گلف آن لائن) سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بجٹ بحران کے پروڈیوسرز کو بھاری آئینی قیمت چکانا پڑیگی،پنجاب کو آئینی بحران کا شکار کرنیوالے بد کردار تاریخ کے اصل میر جعفر ہیں،اپنے سیاسی مستقبل پر کالک ملنے والے جلد عہدے سے فارغ ہو جائینگے۔اپنے بیان میں سینئر صوبائی حسن مرتضی نے کہا کہ انہوں نے ذاتی انا کی خاطر 9کروڑ عوام کا مستقبل دا پر لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی ضد پوری کرنے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پنجاب اسمبلی نہیں بلا سکتے،کسٹوڈین آف دی ہاس ،ڈریکولا آف کانسٹی ٹیوشن بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پنجاب اسمبلی کو کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے کے فارمولے پر چلا رھے ہیں،چودھری صاحب اپنے آخری سیاسی ایام ظہور الٰہی روڈ پر گزارنے کی تیاری پکڑیں۔اتحادی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں