ممنوعہ فنڈنگ کیس

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کوئی دبائوخاطر میں نہ لایا جائے،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ افسران کو ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لائیں۔17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران کو ٹیلی فونک رابطے کے دوران یہ ہدایت کی ۔

انہوںنے کہاکہ افسران پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی کہ پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں