گندم کی کٹائی

گندم کی بمپر فصل چین اور دنیا کے غذائی تحفظ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، چینی میڈ یا

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)14 جون تک، چین میں گندم کی کٹائی کا رقبہ 247 ملین مو تک پہنچ گیا ، جو اس سال کے گندم کی کٹائی کے 80 فیصد کام کو مکمل کر رہا ہے، اور اب یقین ہو گیا ہے کہ موسم گرما کے اناج کی اچھی فصل ہوگی۔ اس سال کے اس خاص دور میں، چین کی گندم کی بمپر فصل چین کے اپنے اور عالمی غذائی تحفظ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے، جس نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سب سے پہلے، اس میں کوئی شک نہیں کہ چین، جو دنیا کی کل آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ ہے، خوراک میں خود کفالت کو یقینی بنا سکتا ہے، جو کہ عالمی غذائی تحفظ میں سب سے بڑا تعاون ہے۔ چین کے اناج کی کھپت میں گندم کا حصہ 15 فیصد سے زیادہ ہے، اور چاول اور مکئی جیسے “اناج” چین کے اناج کی کھپت میں 90 فیصد سے زیادہ ہیں۔ اس لیے گندم کی پیداوار کا تعلق چین کی غذائی تحفظ کی بنیاد سے ہے۔ 2021 میں، چین کی فی کس اناج کی پیداوار 474 کلوگرام تھی، جو اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت کے ادارے کی تجویز کردہ 400 کلوگرام “سیفٹی لائن” کے معیار سے زیادہ تھی۔ دنیا کے سب سے بڑے گندم پیدا کرنے والے اور صارف ملک کے طور پر، 2021 میں چین کی گندم کی پیداوار 137 ملین ٹن تھی، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس سال گندم کی پیداوار پچھلے سالوں سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، جو سالانہ اناج کی پیداوار کو طے شدہ ہدف تک پہنچنے کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

“ہاتھ میں خوراک ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے”۔دنیا کی پانچویں آبادی کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چینی حکومت نے ہمیشہ اپنے سماجی اور اقتصادی کاموں میں زراعت اور خوراک کی پیداوار کو سرفہرست رکھا ہے اور اس میں مستقل مزاجی سے کام کیا ہے اور انتھک کوششیں کی ہیں. 2021 میں منعقد ہونے والی چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں، بنیادی مصنوعات جیسے کہ اناج کی فراہمی کی ضمانت پر پورا زور دیا گیا اور متعلقہ امور کو قومی اسٹریٹجک سطح پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازعہ کی وجہ سے اناج اور کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے عالمی خوراک کے بحران میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو بھی وبا جیسے غیر یقینی عوامل کا سامنا ہے۔ اس لیے چینی حکومت نے گندم کی کٹائی اور تمام اناج کو ذخیرےمیں لانے کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ حال ہی میں، مرکزی حکومت نے مزید 10 بلین یوآن مختص کیے ہیں تاکہ اناج کے کاشتکاروں کو یک وقتی زرعی سبسڈی فراہم کی جا سکے، کسانوں کے اناج کی کاشت کے لیے جوش و جذبے کو متحرک کیا جا سکے، اور موسم گرما کی فصل اور خزاں کے اناج کی بوائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ، گندم کی منڈی کی قیمت کے استحکام کو یقینی بنانے اور اناج پیدا کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ اناج کی پیداوار کی پائیدار ترقی اور اناج کی منڈی کے طویل مدتی استحکام کی ضمانت دی جا سکے۔

پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال، مسلسل تنازعات اور خوراک کے شدید بحران کے پیشِ نظر، بین الاقوامی برادری قدرتی طور پر گندم کے سب سے بڑے پیدا کرنے والے اور صارف چین میں گندم کی کٹائی پر پوری توجہ دیتی ہے۔ تاہم، کچھ بیرون ملک میڈیا کا خیال ہے کہ “چین دنیا کا سب سے بڑا گندم پیدا کرنے والا اور صارف ملک ہے، اور یہ گندم کی قیمتوں کا اگلا پریشر پوائنٹ ہوگا۔” کچھ لوگوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اگر چین بین الاقوامی منڈی سے اناج خریدنے کے لیے اپنے زرِمبادلہ کے بھاری ذخائر کو استعمال کرتا تو اس سے بین الاقوامی خوراک کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔ اس طرح کے مذموم دعوے کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے مئی کے آخر میں ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ غذائی تحفظ کے مسائل کو بہت اہمیت دی ہے۔ چین کے پاس چینی عوام کے چاول کے پیالے کو اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے تھامنے کے لیے اپنی طاقت پر انحصار کرنے کی قابلیت اور اعتماد موجود ہے، اور خوراک کو ذخیرہ کرنے کے لیے بین الاقوامی منڈی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
جی ہاں، جیسا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اشارہ کیا، چینی عوام کا چاول کا پیالہ ہر وقت اپنے ہاتھ میں ہونا چاہیے، اور چاول کا پیالہ چینی اناج سے بھرا ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین جنوب-جنوب تعاون کا سخت حامی ہے اور خوراک کی حفاظت میں بین الاقوامی تعاون کے لیے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن جیسے چینلز کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے اندر امداد فراہم کرتا چلا آ رہا ہے۔ لوگ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ غذائی تحفظ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے، چین اپنی پوری کوشش کرتا رہے گا اور عالمی پائیدار ترقی میں قوتِ محرکہ اور چینی دانشمندی کا حصہ ڈالنے کے لیے مسلسل محنت کرتا رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں