لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روکدیا

لاہور(گلف آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل کی حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے سے روکاجا رہا ہے۔

ملک میں مہنگائی ہوچکی ہے اور ہرچیزمہنگی مل رہی ہے،انتظامیہ تندرو مالکان کے خلاف کاروائی کررہی ہے۔عدالت نے انتظامیہ کو تندور مالکان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں