سلمان رفیق

پنجاب کی عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی سے ام پینل کیاجارہاہے’ سلمان رفیق

لاہور(گلف آن لائن) صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے اجلاس منعقدہوا، جس میں پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے مزیداقدامات کاجائزہ لیا۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے افسران نے صوبائی وزیرکو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے پنجاب کے مزیدہسپتالوں کو ام پینل کرنے اور علاج معالجہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مفت علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہیلتھ انشورنس وزیراعظم شہبازشریف کا برین چائلڈ ہے۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازعوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید ہسپتالوں کو تیزی سے ام پینل کیاجارہاہے۔پنجاب کے خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے بون میروٹرانسپلانٹیشن کی سہولت بھی دیناچاہتے ہیں۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں رات سے صبح تک ڈاکٹرزکی حاضری اور مریضوں کو علاج کی بہترسہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطرخودفیلڈمیں نکلناہوگا۔پنجاب میں منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اسٹیٹ لائف کے عملہ کو مریض کے بہترعلاج کو یقینی بناناہوگا۔

عوام کی جانب سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس سے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے گا۔پنجاب کے منتخب شدہ مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے ذریعے مریضوں کے علاج کو مانیٹرکیاجائے گا۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے علماء کرام سے مساجدمیں خطبات کے ذریعے عوام میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے آگاہی پیداکرنے کی اپیل بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں