سردار مسعود خان

خواتین کو بااختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سردار مسعود خان

واشنگٹن (گلف آن لائن) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دعوت پر ”ایکسیلیٹر پروگرام برائے کاروباری خواتین ” کے تحت امریکہ کے دورے پر آئی ہوئیں سات کامیاب پاکستانی کاروباری خواتین کے وفد نے سفارتخانہ پاکستان میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات کی ۔

سفیر پاکستان نے کاروباری خواتین کے وفد کا استقبال کیا اورانہیں بریفنگ دی۔ پاکستانی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر پاکستان نے کہا کہ اس طرح کے تبادلے نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنے اور نئی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی خواتین کی زیر قیادت انٹرپرائزز متاثرکن کردار ادا کر رہی ہیں۔ سفیر نے کہاکہ امریکی ٹیک مارکیٹ پاکستانی کاروباری خواتین کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کاروباری خواتین کے دوریسے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں بھی بہتری آئے گیسفیر پاکستان مسعود خان نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ترقیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ذریعے پاکستانی نجی شعبے کیلیے بہت سے مواقع پیدا ہو رہے ہیںسفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کاروباری خواتین کو مختلف مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مائیکرو فنانس اور خواتین کی زیر قیادت انٹرپرائزز پروجیکٹ دستیاب ہیں۔وفد میں شامل ایک رکن عائشہ رضا نے اپنے سٹارٹ اپ کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انکے فوڈ ٹیک وے وینچر کا مقصد بہرے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور بڑی صنعتوں میں انکے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

خواتین نے بتایا کہ اس دورے کے دوران انہوں نے نہ صرف کانفرنسوں میں شرکت کی بلکہ امریکہ میں قائم مقامی انکیوبیٹرز اور بڑی کمپنیوں جیسے ٹویٹر، فیس بک، امیزون، مائیکروسافٹ، اور پے پال جیسے اداروں کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔پاکستانی کاروباری خواتین کے وفد کو امریکہ میں 8 ہفتوں کے دوران نیٹ ورکنگ کے متعدد مواقع فراہم کیے گئے اور انہوں نے مشرقی اور مغربی ساحلوں میں موجود امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔

اپنے دورے کے دوران وفد نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی اور کاروباری امور دلاور سید سے بھی ملاقات کی۔پاکستانی کاروباری خواتین کے وفد نے امریکہ کے دورے کے دوران سان فرانسسکو (سلیکون ویلی)، آسٹن، سیئٹل، واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور بوسٹن کا سفر بھی کیا۔ایکسیلیٹر پروگرام برائے کاروباری خواتین ” کا مقصد تربیت، نیٹ ورکنگ کے مواقع اور عالمی سرمایہ کاروں اور وینچر کیپیٹلسٹ تک رسائی فراہم کرناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں