فلسطین

یورپی یونین کا فلسطین کیلئے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کا اعلان

برسلز(گلف آن لائن)یورپی یونین نے فلسطین کے لیے روکے گئے فنڈز جلد جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے فنڈز 2021 میں فلسطین میں تعلیمی اصلاحات پر تنازع کی وجہ سے روکے گئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ یورپین کمیشن فلسطین میں ہر سال 300 ملین یورو امداد دیتا ہے۔فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ نے یورپی یونین کے فنڈز جاری کرنے کے اعلان پر اظہارِ تشکر کیا ۔فلسطینی وزیرِ اعظم محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے لیے معاونت دوبارہ شروع کرنے پر شکر گزار ہیں، آج خوشی کا دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں