احسن خان

احسن خان کا چائے کی پیالیاں کم کرنے سے انکار

ممبئی (گلف آن لائن)اداکار و میزبان احسن خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے تو دوسری جانب عوام سمیت فنکار بھی اِن مشوروں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔کفایت شعاری سے متعلق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان کہ ایک روٹی چار بھائی کھائیں جیسے مشورے کو گھروں میں لاگو کرنے کے لیے عوام نے ابھی اپنا دماغ بنایا ہی تھا کہ احسن قبال نے چائے کی پیالیاں بھی کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا ہے۔

احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں جس سے ان کے ہم نام فنکار احسن خان بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔احسن خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مگر مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں