فیٹف

فیٹف وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی بڑی کامیابی ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ فیٹف وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی بڑی کامیابی ہے ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہونا خارجہ پالیسی کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم وزیر خارجہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کو ششیں اور کاوشیں بالآخر کامیاب ہوئیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پوری ٹیم نے جانفشانی سے قومی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارت کاری سے ملک و قوم کی اعلی خدمت سر انجام دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ فاٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کے عمل عسکری قیادت کا کردار مثالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف کے قائم کردہ کور سیل نے اس کامیابی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں