مبارک ہو

مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی،شیریں مزاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہاہے کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی،قوم یاد رکھے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرو۔وزیر مملکت حناربانی کھرکی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، امپورٹڈ حکومت خصوصا ربانی کھر کو فیٹف سے نکلنے کی اہمیت معلوم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ،قوم یاد رکھے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ن لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا، اب بھی کچھ شرم کرو اور عمران خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرو۔شیریں مزاری نے کہا کہ آپ میں کچھ شرم و حیا ہوتی تو آپ قوم اور تحریک انصاف سے معافی مانگتے، کیونکہ جب ہم یہ قانون سازی کر رہے تھے تو آپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معافی اب قوم سے مانگو آپ، آپ کی جماعت کیونکہ امپورٹڈ سرکار میں شامل دیگر جماعتوں نے اس وقت ہماری مخالفت کرکے سنگین غلطی کی، آپ نے فیٹف قوانین کی مخالفت کرکے قوم سے زیادتی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اعتراف کرو عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر جو باتیں کر رہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں، جب کام ہو رہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے این آر او کیلئے اس کی مخالفت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں