چین

چین کا قومی مالیاتی اداروں میں مزید اصلاحات پر زور

بیجنگ (گلف آن لائن)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کی جس میں مالیاتی اداروں کے معائنے کے دوران سامنے آنے والے مسائل کی اصلاح سے متعلق رپورٹ پر غور کیا گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں کہا گیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی مذکورہ معائنہ کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اس کام کو سی پی سی میں خود انقلابی کو آگے بڑھانے اور پارٹی کی جامع اور مضبوط گورننس کے لیے ایک اسٹریٹجک ادارہ جاتی انتظام کے طور پر دیکھتی ہے۔اجلاس کے دوران مالیاتی اداروں کے معائنہ اور اصلاح میں پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ کچھ بڑے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے جبکہ پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے۔اجلاس نے مالیاتی امور کے اصولوں کے بارے میں گہرے ادراک پر زور دیا تاکہ مالیاتی خطرات کو روکا جا سکے اور مزید اصلاحات اور اختراعات کی جا سکیں۔اجلاس میں متعلقہ ضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا اور مالیاتی شعبے کی صحت مند ترقی کے لیے ایک مضبوط سیاسی ضمانت فراہم کرنے کے لیے ایک طویل مدتی طریقہ کار پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں