اوآئی سی

اوآئی سی کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین فلسطینیوں کے قتل کی شدید مذمت

جدہ(گلف آن لائن )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں تین فلسطینی نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں تنظیم نے اس گھنائونے جرم کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیلی قبضے کو ٹھہرایا۔او آئی سی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے اور اسرائیلی قابض حکومت پر فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف جاری جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے دبا ئوڈالے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر جمعہ کے روز علی الصباح اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں تین شہری شہید جبکہ 10 دوسرے زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ یوسف ناصر صلاح، 24 سالہ لیث صلاح ابو سرور اور عز الدین القسام بریگیڈ سے وابستہ 24 سالہ برا کمال لحلوح شامل تھے۔ لحلوح شہادت سے قبل دو ماہ اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں