مکی آرتھر

شان مسعود قیادت کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے، مکی آرتھر

لاہور(گلف آن لائن)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شان مسعود قیادت کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے
کہاکہ اوپنر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی سے بولر کو دباؤ کا شکار کردیتے ہیں جس کا فائدہ ان کے دیگر ساتھی بیٹرز کو بھی ملتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشر کے کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود انگلش کاؤنٹی لیگ میں شاندار پرفارمنس سے قیادت کا حق اداکرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

یادرہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے رواں سیزن میں ڈربی شائر سے معاہدہ کررکھا ہے جبکہ ریڈ بال کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں انہوں نے 991 رنز بنائے ہیں، جس میں 3 سنچریاں جبکہ دو ڈبل سنچریز شامل ہیں۔واضح رہے کہ شان مسعود انگلینڈ ٹی20 میں کسی کاؤنٹی کی کپتانی کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم ہمپشائر کی ایک میچ میں قیادت کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں