شوکت یوسفزئی

مہنگائی کم کریں گے، ڈالر نیچے لائیں گے،شوکت یوسفزئی

پشاور(گلف آن لائن)صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے احتجاج کا اعلان کیاہے، پورے پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ نکلے۔ مہنگائی کم کریں گے، ڈالر نیچے لائیں گے، معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ۔ عمران خان نے معیشت پر محنت کی ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ حل ہوا ۔

ان کے دور میں ایک مہینے میں تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ گیس بھی مہنگا، بجلی بھی مہنگی، جس کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے ۔ امریکہ نے سازش کر کے منتخب حکومت کو ختم کیا ۔ ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ عمران خان کو ہٹانے آئے تھے اب انکو کچھ پتا نہیں ۔ زرداری نے جو شریفوں کے ساتھ کھیل کھیلا ہے اب ان میں جلدی پھوٹ پڑنے والی ہے ۔رات 9 بجے شانگلہ بشام میں بہت بڑا احتجاج ہو گا ۔لوگوں سے اپیل ہے کہ نکلوں اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے۔ جتنی دیر یہ رہیں گے پاکستان کو نقصان ہو گا، انکو ہٹانا اب لازمی ہے ۔یہ اس ملک کو نہیں سنبھال سکتے، جب بھی انتخابات ہونگے کو عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں