پی سی بی

پی سی بی بی او جی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ سیزن کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی جائے گی، سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 30 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹرز کے لیے الگ الگ کیٹیگریز متعارف کرانے کا امکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں اور معاوضوں پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

اجلاس میں پی سی بی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی اور شرکاء کو پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر اپڈیٹ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اپڈیٹ میں پاکستان جونیئر لیگ کیلئے ٹیموں کی فروخت اور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے لئے دیگر بورڈز سے معاملات شامل ہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممکنہ ایونٹس سے متعلق معلومات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں