صدر کا انتباہ

روس رواں ہفتے جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، یوکرینی صدر کا انتباہ

کیف(گلف آن لائن)یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں شدت لا سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی جب یوکرین حکومت رکنیت کی اپنی درخواست پر یورپی یونین کے تاریخی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔

خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ اس درخواست پر صرف مثبت فیصلہ ہی پورے یورپ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا خطرہ ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا لیکن یوکرین اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں