آمنہ الیاس

انڈسٹری کی کامیابی کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے’آمنہ الیاس

لاہور (گلف آن لائن) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں،

لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں