نعمان کبیر

اعتماد سازی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تمام معاشی مسائل کا حل ہے ‘نعمان کبیر

لاہور(گلف آن لائن) لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کے زیر صدارت لاہور چیمبر میں تاجروں کا ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ عالم ، انارکلی، سرکلر روڈ، بیڈن روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، لبرٹی ، بادامی باغ، لنڈا بازارسمیت دیگر مارکیٹوں کے نمائندوں ،وزیر اعلی کے خصوصی معاون خواجہ حسان احمد ، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے شرکت کی۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اعتماد سازی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تمام معاشی مسائل کا حل ہے لہذا حکومت اور تاجر برادری کو مل کر توانائی کے بحران و ملک کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنا ہونگی۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس نے ہمیچہ اپنے ممبران اور لاہور کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ آواز اُٹھائی ہے اور ان کے حل کے لئے حکومتی سطح پر ان مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

جبکہ حکومت کی جانب سے بھی ہمیشہ لاہور چیمبر کی طرف سے شہر میں کاروبار دوست ماحول کے قیام کے حق میں پیش کی گئی تجاویز اورمطالبات کو بھرپور اہمیت دی جاتی ہے۔ میاں نعمان کبیر نے صنعتی علاقوں میں زمین کی زیادہ قیمتوں، مختلف شہروں میں انڈسٹری کے لیے پانی کا مختلف ٹیرف، ایل ڈی اے کی جانب سے بھاری کنورژن فیس، صوبائی بورڈز میں لاہور چیمبر کی نمائندگی اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سمیت دیگر مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ خواجہ حسان احمد نے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں