صدر کا انتباہ

روس رواں ہفتے جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، یوکرینی صدر کا انتباہ

کیف(گلف آن لائن)یوکرینی صدر نے خبردار کیا ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں شدت لا سکتا ہے۔ یوکرین روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے کہا کہ ہم کسی کو جنوب لینے نہیں دیں گے، ہم سب کچھ واپس لیں گے، یہ سمندر یوکرین کا ہوگا اور یہ محفوظ ہوگا۔

مائیکولیو روس کا مرکزی ہدف ہے کیوں کہ یہ اسٹریٹیجک اہمیت والی اوڈیسا بندرگاہ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ روس نے اوڈیسا کو بلاک کر رکھا ہے۔ اس خطے میں ہزاروں ٹن اجناس ذخیرہ ہیں جو وہاں سے برآمد نہیں کی جا رہیں۔ یہ رکاوٹ عالمی سطح پر خوراک کے بحران کا سبب بن رہی ہے۔سب سے زیادہ لڑائی صنعتی علاقے ڈونباس میں جاری ہے، جہاں سیوروڈونیٹسک کے مضافاتی دیہات کئی ہفتوں سے روسی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں