سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔حج انتظامات کیلئے معاونین کے انتخاب کے معاملہ پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم سے حج انتظامات متاثر ہو رہے ہیں،معاونین کا انتخاب حجاج کرام کی خدمت کیلئے کیا جاتا ہے، حجاج کرام کیساتھ معاونین کا انتخاب سعودی حکومت کا تقاضا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ معاونین کا انتخاب اور معاوضہ کون ادا کرتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاونین کے انتخاب کیلئے سرکاری محکموں سے نام مانگے جاتے ہیں،معاونین کا معاوضہ متعلقہ محکمے دیتے ہیں۔

ہائیکورٹ کے سوالات کا جواب دینے کو تیار ہیں،حکم معطل نہیں ہوا تو سعودی عرب پہنچنے والے حجاج کو مشکلات ہوگی۔عدالت عظمیٰ نے کہاکہ عمومی طور پر عبوری حکم نامہ میں مداخلت نہیں کرتے، حجاج کرام کی مشکلات کے پیش نظر ہائیکورٹ کا حکم معطل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں