زمین ڈاٹ کام

این ون ٹاور کی ڈیزائننگ ، مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق زمین ڈاٹ کام نے حاصل کر لئے

ملتان (کامرس ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے اور موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام نے ملتان میں عسکری ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کے تعمیراتی منصوبے این ون ٹاور کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ معاہدے کے تحت پراجیکٹ کی ڈیزائننگ زمین ڈویلپمنٹس کی جانب سے کی جائے گی ۔

اس حوالے سے مفاہمتی یاداشت کی دستاویز پر دستخط کرنے کی تقریب زمین ہاوس ملتان میں ہوئی جس میں دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران شریک تھے۔ زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز شجاع اللہ خان اور ریجنل سیلز منیجر ملتان رانا فرخ ندیم جبکہ عسکری ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کے سی ای او کرنل (ر) عبدالستار، ڈائریکٹرز اعظم صابری اور تہماس بن ستار نے اس تقریب میں شرکت کی۔
این ون ٹاور بین الاقوامی معیار کی کثیر المقاصدتی بلند و بالا عمارت ہوگی جس میں رہائشی اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاوسز سمیت کمرشل دکانیں، کارپوریٹ دفاتر، فوڈ کورٹ اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ شامل ہوگی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کا عزم ہے کہ وہ عوام کیلئے منافع بخش اور قابل اعتماد منصوبے سامنے لائے۔ اُنہوں نے بتایا کہ این ون ٹاور کے ذریعے سے عسکری ایسوسی ایٹس کے ساتھ ہونے والی شراکت داری جہاں زمین ڈاٹ کام کیلئے اہم موقع ہے وہیں دوسری جانب ملتان سمیت ملک بھر کے حقیقی خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔

عسکری ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کے سی ای او کرنل (ر) عبدالستار نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے اور اس سے ان کے منصوبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ون ٹاور جدید ترین اور اپنی مثال آپ منصوبہ ہوگا جس میں بین الاقوامی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ این ون ٹاور سے ڈی ایچ اے ملتان اور اس خطے کے باسیوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں