خوبصورت ترین

پاکستان کے 5اداکار دنیا کے 100خوبصورت ترین چہروں میں شامل

لاس ویگاس(گلف آن لائن) مشہور پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں۔

امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔اس مرتبہ فہرست میں 5پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، مشہور اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکارائوں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں