شیری رحمن

عمران خان گزشتہ چار ماہ سے ”عالمی سازش”کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان گزشتہ چار ماہ سے ”عالمی سازش”کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے،عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک اداروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پائوں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب خود کہہ رہے ان کو ایک سال پہلے معلوم تھا ان کی حکومت جا رہی ہے، وہ مسلسل ایک بیانئے کی تلاش میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے ابھی تک وہ اداروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کبھی نیوٹرلز کے منت سماجت میں پائوں پکڑ لیتے ہیں کبھی ان کو دھونس دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کبھی کہتے تھے اقتدار سے نکل کر خطر ناک ہو جائے گے کبھی کہتے ہیں انہوں نے نیوٹرلز کو سمجھایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کیا وہ دوبارہ آر ٹی ایس میں خرابی کے ذریعے انتخابات جیت کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں؟ ۔

انہوںنے کہاکہ اگر عمران خان کے مخالفین پر کیسز تھے تو پونے چار سال میں ثابت کیوں نہیں کر سکے؟ ،اب وہ دعوہ کر رہے کہ ان کی حکومت کے خلاف کوئی کرپشن کیس نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ کیا بیانیہ بنانے کے چکر میں چینی، گندم، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، مالم جبا اور دیگر کرپشن کیسز بھول گئے ہیں؟ ۔

شیری رحمن نے کہاکہ موجودہ کابینہ پر انگلی اٹھانے والے کیا اپنا دور بھول گئے ہیں؟ سابق پنجاب حکومت کی لوٹ مار کی کہانیاں بھی آہستا آہستا سامنے آ رہی ۔ شیری رحمن نے کہاکہ خود کرپشن اور بدعنوانیوں میں پونے چار گزارنے کہ بعد عمران خان پھر سے نیک اور ایماندار بننے کی کوشش کر رہے، نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں