خواجہ عمران نذیر

عمران نیازی کی ملکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں بنتی’خواجہ عمران نذیر

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ملکی سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں بنتی۔ملکی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں ضرور آئے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت پی ٹی آئی کا مچایا ہوا گند جلد صاف کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے مگر حیرت اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ لاڈلے عمران خان کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پالیسی میں ابھی تک جاری ہے ۔

گزشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا مستعفی ہونے کے اعلان کا ڈرامہ کرنا تو دوسری جانب ضمنی الیکشنوں میں حصہ لینا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا سب سے بڑا دوغلہ کریکٹر ہے ۔اور وہ ابھی تک قوم کو دھوکے میں رکھے ہوئے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں