ٹریننگ

سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد (گلف آن لائن) سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگی اسلسلے میں بابر اعظم کے ہمراہ امام الحق بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کا ابھی کیمپ شروع نہیں ہوا لیکن کپتان بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں وہ صبح کے اوقات میں ٹریننگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں اور جہاں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں اس کے لیے پریکٹس شروع کر دیتے ہیں۔

انفرادی ٹریننگ کے لیے اوپنر امام الحق بھی ان کے ہمراہ ہو تے ہیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق کو وہاب ریاض نے بولنگ کی، بابر اعظم اور امام الحق کو تھرو ڈاؤن کے ساتھ بھی پریکٹس کرائی گئی۔ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے نمبر کے بیٹر بابر اعظم نے سلیب کی مدد سے خصوصی ٹریننگ کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم نے باؤنس کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں