سنجے دت

سنجے دت کی نئی فلم شمشیرا میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی(گلف آن لائن) سنجے دت نے آنے والی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کرداردروگا شدھ سنگھ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کے بعد سے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔گزشتہ دنوں یش راج فلمز نے رنبیر کپور کی فلم شمشیرا کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا تاہم فلم میں سنجے دت کونسا کردار ادا کر رہے ہیں اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔سنجے دت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے شمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ دروگا شدھ سنگھ نامی ایک پولیس افسر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور ان کا یہ کردار بالی ووڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگاجبکہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے ۔فلم 2020میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پراجیکٹ معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد اب 22 جولائی کو شمشیراسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں